دعوت اسلامی کنز المدارس‘ پاکستان ایجوکیشن بورڈ کے زیرا ہتمام امتحانات‘56238طلبا  کی شرکت، ذمہ داروں کا سنٹرز کا معائنہ 

دعوت اسلامی کنز المدارس‘ پاکستان ایجوکیشن بورڈ کے زیرا ہتمام ...

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)دعوت اسلامی کنز المدارس پاکستان ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام امتحانات 2022جاری (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

ملک بھر میں قائم 523 امتحانی مراکز میں درس نظامی تجوید و قرات کے56238 طلبہ و طالبات امتحان دے رہے ہیں اسی طرح سمہ سٹہ اور خانقاہ شریف فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے جامعات کے نصاب تعلیم اور نظام کے امتحانات کے لیے دینی تعلیمی کنز المدارس بورڈ پاکستان کے قیام کے بعد پہلے سالانہ امتحانات 2022 شروع ہوگئے ہیں جس میں ملک بھر میں 56238 طلبا و طالبات شرکت کر رہے ہیں اسی دعوت اسلامی کی جامعات فیضان مدینہ سمہ سٹہ اور فیضان مدینہ خانقاہ شریف کے مدنی سنٹر میں طلبا و طالبات امتحانات دے رہے ہیں سپریڈنٹ امتحانات علامہ نصیر احمد مدنی نے کہا کہ ایچ ای سی کی طرف سے 2021میں دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ بنام کنز المدارس پاکستان کا قیام عمل میں آیا اراکین شوری اور دیگر ذمہ داران کا امتحانی مرکز کا دورہ اور امتحانی انتظامی امور کا جائزہ لیا اس موقع پر کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا پہلی بار حکومت پاکستان نے دعوت اسلامی کو تعلیمی بورڈ میں شامل کیا ہے جس سے طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس موقع پر علامہ اعجاز احمد قادری قاری وسیم احمد وہ دیگر اساتذہ بھی شامل تھے۔

کنز المدارس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -