پنجاب: 614سینئر سب انسپکٹر ز کو  کورس کرانیکا فیصلہ‘ شیڈول فائنل 

پنجاب: 614سینئر سب انسپکٹر ز کو  کورس کرانیکا فیصلہ‘ شیڈول فائنل 

  

 ملتان (  وقا ئع  نگار) صوبہ بھر کے 614 سینئر سب انسپکٹرز کو ترقی کے لیے کورس کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترقی کورس 5 اپریل سے پولیس ٹریننگ کالجز ملتان اور(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 سہالہ میں شروع ہوں گے۔ آئی جی دفتر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں 354 سب انسپکٹرز اور  سہالہ ٹریننگ کالج میں 260 سب انسپکٹرز کورس میں شرکت کریں گے، کورس میں شرکت کرنے والوں کو 4 اپریل کو متعلقہ پولیس کالجز میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ترقی کورس کے لیے جنوبی پنجاب کے 159 سب انسپکٹرز کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں سے ملتان ریجن کے 66 سب انسپکٹرز، بہاولپور ریجن کے 28 اور ڈی جی خان ریجن کے 65 سب انسپکٹرز شامل ہیں، شرکا کورس کو کرونا ویکسین کی رپورٹ، کرونا نیگٹیو اور فٹنس سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

سب انسپکٹر ترقی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -