مظفر گڑھ: ایک ہفتے میں دوسری بار تبادلے‘ پٹواریوں کی دوڑیں
مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ نے پٹواریوں کے تبادلوں کی منڈی لگا دی۔(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
ایک ہفتے میں دو مرتبہ تبادلے ہوئے۔محکمہ مال تحصیل مظفرگڑھ میں ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پٹواریوں کے تبادلے کردئیے گئے۔بڑے بھائی پٹواری ظفر حسین سے موضع رکھ خانپور۔موضع حاجی پور۔موضع لعل پور کے مواضعات چھین کر پٹواری ظفر حسین کو اسسٹنٹ کمشنر دفتر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ بڑے بھائی ظفر حسین کے تمام اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جلیل حیدر شاہ نے پٹواری ظفر حسین کے چھوٹے بھائی پٹواری مظفرحسین کے حوالے کر دئیے ہیں اس طرح تبادلہ بھی ہوگیا اور تینوں مواضعات کا ریکارڈ بھی گھر میں رہ گیا ہے۔تعنیاتی کے منتظر پٹواری فیاض حسین چانڈیہ کا گزشتہ ہفتہ خانپور بگا شیر پٹوار سرکل اے سی دفتر بھیجا گیا اور ایک ہفتے کے بعد خانپور بگا شیر کیساتھ پٹوار سرکل تلیری کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔لٹکراں میں تعنیات پٹواری محمد صدیق۔قلندر والہ میں تعنیات پٹواری ناصر جمال کو بھی اے سی آفس تبدیل کر دیا گیا ہے۔جبکہ گزشتہ ہفتہ پٹواری ساجد ظہوربخاری کو دوبارہ موضع نور کبڑا کا چارج دیدیا گیا ہے۔
چارج