ضلع خانیوال میں تعمیر وترقی کا سفر مزید تیز ہوگا‘ فخر امام 

ضلع خانیوال میں تعمیر وترقی کا سفر مزید تیز ہوگا‘ فخر امام 

  

خانیوال (بیورو نیوز+نامہ نگار+نمائندہ پاکستان)  وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت ضلع خانیوال کی تعمیر و ترقی کے سفر میں تیزی آگئی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مسلسل مانیٹرنگ سے جاری کاموں کی رفتار میں مزید بہتری آئی ہے اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کام مکمل کرنے کے لئے مقررہ اہداف کا جائزہ لیا گیاوفاقی وزیر نیشنل فوڈ (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کی ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی،ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ،ڈی پی اور سید ندیم عباس،پی ٹی آئی رہنما عبدالزاق نیازی،مصدق شاہ،سیکرٹری گڈ گورننس شہباز سیال بھی اجلاس میں موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن اور تعمیراتی محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول،رمضان بازاروں،شجر کاری و دیگر سرکاری اسائنمنٹس،جشن بہاراں،سپورٹس گالا،پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات بارے بھی آگاہ کیاڈی پی او ندیم عباس نے کرائم کنٹرول اور امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی نے اس موقع پر کہا کہ خانیوال حکومت کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم کے لئے تمام انتظامات پیشگی مکمل کئے جائیں۔

فخر امام 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -