تبدیلی نعرے ریت کی دیوار ثابت‘ آصف رفیق رجوانہ 

تبدیلی نعرے ریت کی دیوار ثابت‘ آصف رفیق رجوانہ 

  

 ملتان (  نیوز   رپورٹر  )مسلم لیگ ن کے رہنما ٹکٹ ہولڈر پی پی 214 انجینئرملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت آن(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 پہنچا ہے عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے کو اپنی وزارت اعظمی بچانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں عوام کا مہنگائی بے روز گاری سے برا حال ہے اب عوام عمران خان کے جھانسے میں نہیں آنے والے ہیں عوام اب عمران خان سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں جو کہ جلد ہوگی اور انشااللہ مسلم لیگ(ن) آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کا راہ پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق کونسلر یوسی 68 پی پی 214 سیلم اختر سمرا کی اپنے ساتھیوں وحید عباس فوجی،ملک یعقوب، ایاز سمرا، عباس حسین، اللہ رکھا، رئیس احمد، وقاص سمرا، عبدالرحمن، شہباز بلوچ سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیلم اختر سمرا نے کہا کہ ہم آنے والے الیکشن میں انشاء للہ این اے 155 سے شیخ طارق رشید اور پی پی 214 سے ملک آصف رفیق رجوانہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے کیونکہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کر سکتی ہے۔ ملک آصف رجوانہ نے سیلم اختر سمرا اور ملک قمر عباس بھولا پہلوان اور تمام ساتھیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ عدنان خان اور زیبر مغل اور دیگر اہل حلقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملتان۔مسلم لیگ(ن)کے رہنما ٹکٹ ہولڈر پی پی 214 انجئینرملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ کی سربراہی میں سابق کونسلر یوسی 68پی پی 214سیلم اختر سمرا کا شمولیت کے موقع پر گروپ فوٹو، ملک قمر عباس بھولا پہلوان، وحید عباس فوجی، ملک یعقوب، ایاز سمرا، عباس حسین، وقاص سمرا، اللہ رکھا، رئیس احمد، عبدالرحمن، شہباز بلوچ، عدنان خان اور زیبرمغل بھی ہمراہ ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -