ثقافتی تقریبات روایات کو اجاگر کرنیکا ذریعہ‘ رفاقت گیلانی 

ثقافتی تقریبات روایات کو اجاگر کرنیکا ذریعہ‘ رفاقت گیلانی 

  

لیہ (نمائندہ پاکستان) معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے خطے کی ثقافتوں کو زندہ رکھنے کے لئے مثالی اقدامات (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

اٹھائے ہیں،پنجاب کلچرڈے کامقصدپنجاب کی خوبصورت رسم رواج اور روایا ت کو اجاگرکرنا ہے۔انہوں نے کلچر ڈے کے سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس میں کیٹل شو کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ا س موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمدشہبا زحسین،اسسٹنٹ کمشنر شزارحمان،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹر طارق گدراہ  ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز عمیرعاصم، ڈاکٹرمحمد افراہیم،ڈاکٹرمحمدحفیظ،ڈاکٹرمبشر،ڈاکٹرمحمدمشتاق،ڈاکٹرمحمدعارف،ڈی اوسپورٹس امتیاز احمد،میڈیانمائندگان،مویشی پال حضرات، اورشائقین کی بڑی تعداد موجودتھی۔معاون خصوصی نے کہاکہ میلے ٹھیلے پنجاب کی ثقافت ہے جس سے باہمی محبت،اتحاد و یگانگت کی فضاکو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کی آب و ہوا،روایات اور ثقافت میں اتنی کشش ہے کہ کسی بھی خطے کا فرد آسانی سے اس میں رچ بس سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کلچرڈے منایاجارہا ہے اورعوام کے لیے انتہائی کم وقت میں رنگارنگ پروگرام منعقدکروائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک خوبصورت کیٹل شوکے انعقادپر محکمہ لائیوسٹاک لیہ کو شاباش دی۔تقریب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیٹل شومیں عوام کی دل چسپی کو مدنظررکھتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقدکیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کیٹل شوسے بریڈرحضرات کی حوصلہ افزائی کاموقع ملتا ہے۔ کیٹل شو میں اونٹوں اور گھوڑوں کا ڈھول کی تھاپ پر خوبصورت رقص پیش کیاگیا۔ کیٹل شو میں کجلی بھیڑ، داجلی بھیڑ، بیتل بکری، راجن پوری بکری،ناچی بکری، نیلی راوی بھینس، ساہیوال اور چولستانی نسل کی گائے، مختلف پرندوں اور جانوروں کی نمائش کی گئی۔ کیٹل شومیں نیزہ بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی پیش کیاگیا جس کو شائقین نے بے حدپسندکیا۔تقریب کے آخر میں بریڈر حضرات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

رفاقت گیلانی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -