ملتان: شاہ شمس پولیس کا آپریشن‘ موٹر سائیکل چوری میں ملوث‘ 3افراد گرفتار‘ لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد
ملتان ( وقا ئع نگار)شاہ شمس پولیس کی کارروائی موٹرسائیکل چوری میں ملوث عرفان عرف سائیں گینگ کے تین افرادکوگرفتارکرکے لاکھوں روپے کامال مسروقہ برآمد کرلیا۔تفصیل کے مطابق سی پی اوخرم شہزاد حیدر کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
موٹرسائیکل چوری میں ملوث عرفان عرف سائیں گینگ کے سرغنہ عرفان،ارشد،اور مبین کوگرفتارکرلیاگرفتارملزمان سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں نقدی2لاکھ50ہزار سمیت ایک موٹرسائیکل رکشہ تین عددموٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان سے زیرتفتیش چوری ودیگر 15مقدمات بھی ٹریس ہوئے جن سے مزید تفتیش کاعمل جاری ہے۔
سائیں گینگ