نادر چٹھہ سیکرٹری ٹرانسپورت پنجاب تعینات

نادر چٹھہ سیکرٹری ٹرانسپورت پنجاب تعینات

  

  ملتان (  وقا ئع  نگار)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب نادر چٹھہ نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔حکومت (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

پنجاب نے انہیں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب تعینات کیاہے۔اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ نادر چٹھہ چند روز تک اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جن سے نہ صرف آنے والی نسلیں مستفید ہونگی بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا بھی واحد ذریعہ ہیں جو اس وقت کرہ ارض کا سب سے سنگین مسئلہ ہے۔ ملک کے ہر فرد کو چاہئے کہ وہ اپنے حصہ کا ایک پودا لگا کر سر سبز پاکستان بنانے کے مشن میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل سیکرٹری امجد شعیب ترین اور ڈپٹی سیکرٹری میاں زاہد محمود نے بھی اس موقع پر ہیلتھ سیکریٹریٹ میں پودا لگایا۔ایڈیشنل سیکرٹری امجد شعیب خان ترین نے اس موقع پر کہا کہ درخت زمین کا زیور اور اس کی خوبصورتی کا سبب ہے۔

نادر چٹھہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -