کراچی ٹیسٹ،پاکستان کو جیت کیلئے 314رنز درکار
لاہور(سپورٹس ڈیسک) کراچی ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے آج آخری روز جیت کیلئے 314 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو کامیابی کے لئے آٹھ وکٹوں کی ضرورت ہے۔کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر97 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور امام الحق ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد اظہر علی بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اوراب تک تیسری وکٹ پر 171 رنز کی شراکت قائم کی۔چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 102 رنز اور عبد اللہ شفیق 71 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں اس سے قبل۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور مارنوس لبوشین نے گزشتہ روز کی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔میچ کے شروع ہوتے ہی97 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز اسکور کرنے والے لبوشین پویلین لوٹ گئے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔لبوشین کے آؤٹ ہونے کے بعد مہمان کپتان پیٹ کمنز نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیاپاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔