کرنل فتح شیر خان میموریل T20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ

کرنل فتح شیر خان میموریل T20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس) کرنل فتح شیر خان میموریل T20 کرکٹ ٹورنامنٹ ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ میں جاری دو میچ کھیلیں گے شائنگ کلب نے شاہ کمال اور یو سلم کلب نے ینگسٹر بی 6 وکٹوں سے چت کر دیا  مہمان خصوصی محسن طارق اور سماجی شخصیت شرافت علی گوگا نقیبیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے پہلے میچ میں شاہ کمال نے پہلے کھیلتے ہوئے 16.5 اورز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ابرار حسین 46 رنز بنا کر نمایاں رہے رانا شہزاد نے 4 اورز میں 35 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ راو دینال 2 حماد علی 2 شاہ رخ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں شائنگ کلب نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا زین بن فاروق 43 شاہ رخ 39 رنز بنائے رانا شہزاد مین آف دی میچ قرار پائے دوسرے میچ میں ینگسٹر بی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی حمزہ نواز 33 ایم نعیم 27 بنا سکے یوسلم کلب کی طرف سے حیدر بٹ نے 15رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا محسن 2 اور ولید نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ عامر جمیل نے 46 محسن ندیم نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی حیدر بٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا