شوبز میں منافقت حد سے زیادہ ہے، بختیار جٹ

شوبز میں منافقت حد سے زیادہ ہے، بختیار جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل بختیارجٹ نے کہا کہ دوسرے شعبوں میں بھی حسد اور بغض کا عنصر ہوتا ہے لیکن میرے تجربے کے مطابق شوبز میں اس کا رجحان حد سے زیادہ ہے۔ بختیار جٹ نے کہا کہ میں ہمیشہ دوسروں کی کامیابی اور ترقی پر خوش ہوتا ہوں اور اس سے دلی اطمینان ملتا ہے جبکہ یہاں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو دوسروں کی کامیابی پر خود کو بلا وجہ حسد کرتے ہیں اور وہ لوگ سب سے زیاد ہ بے چین بھی نظر آتے ہیں۔مجید ارائیں نے کہا کہ ہمیں محبت، بھائی چارے کو فروغ اور ایک دوسرے کی کامیابی کے لئے  سیڑھی بننا چاہیے اور اس سے حاصل ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ایک سوال کے جواب میں بختیار جٹ نے کہا ہے کہ شوبز میں حد سے منافقت ہے۔جو لوگ کچھ دیر پہلے آپ کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں آپ کے جانے کے بعد وہی لوگ آپ کی برائیاں کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔

مزید :

کلچر -