اصلاحی سٹیج ڈرامے پیش کرنے کی ضرورت ہے، ثمینہ بھٹی

  اصلاحی سٹیج ڈرامے پیش کرنے کی ضرورت ہے، ثمینہ بھٹی

  

لاہور (فلم رپورٹر)اسلام آباد سے حال ہی میں لاہور منتقل ہونے والی سینئر اداکارہ و گلوکارہ ثمینہ بھٹی نے کہا کہ ہم نے ڈرامے میں کلاسیکل رقص شامل کیا مگر آج تو ڈانس میں ڈرامہ شامل ہو گیا ہے جو اچھا رجحان نہیں ہے۔ اگر سٹیج کو فروغ دینا ہے تو صاف ستھرا اور اصلاحی ڈرامہ پیش کیا جائے تب جا کر فیملیاں سٹیج کی جانب راغب ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں ثمینہ بھٹی نے کہا ہے کہ ہم نے سٹیج ڈرامے میں کلاسیکل رقص شامل کیا مگر آج تو ڈانس میں ڈرامہ شامل ہو گیا ہے، اگر فیملیز کو سٹیج کی طرف واپس لانا ہے تو صاف ستھرا اور اصلاحی ڈرامہ پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے سٹیج ڈرامے کا آغاز کیا تو سینئر اداکار مسعود اختر مرحوم سٹیج ڈرامے پر انٹرنینمنٹ ہیرو کے طور پر آتے تھے اور انہوں نے ہی اصل سٹیج ڈرامے کی بنیاد رکھی تھی آج بھی اگر اچھی کہانی پر مبنی سٹیج ڈرامہ پیش کئے جائے تو ایک مرتبہ دوبارہ فیملیاں بھی تھیٹرز کا رخ کریں گی۔

مزید :

کلچر -