چیف سیکرٹری پنجاب ایپکا کے مطالبات پر انکوائری سماعت آج کرینگے

چیف سیکرٹری پنجاب ایپکا کے مطالبات پر انکوائری سماعت آج کرینگے

  

لاہور(خبرنگار) چیف سیکرٹری پنجاب ایپکا کے مطالبات پر انکوائری سماعت آج کریں گے، تنخواہوں میں 25 فیصد الاؤنس وفاقی ملازمین کے برابر دینے سمیت دیگر مطالبات زیر غور لائے جائیں گے۔ صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چودھری کاکہنا ہے کہ انشااللہ آج ملازمین اور ایپکا کی جیت ہوگی اور امتیازی برتاؤ کے خاتمہ کی طرف بہت بڑا تاریخی اقدام ہوگا۔ فیصلہ کے بعد اللہ تعالی کا شکر ادا کریں گے اور پنجاب بھر میں حکومت کیلئے اظہار تشکر منایا جائے گا۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان نے پریس میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ اس فیصلہ کے اثرات حالیہ دنوں وزیراعظم کے اعلان کردہ 15 فیصد رننگ پر عین وفاق کے مطابق دینے پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے اور میں پنجاب بھر کے لاکھوں ملازمین بہن بھائیوں سے کامیابی کیلئے اللہ تعالی سے دعا کرنے کی بھی اپیل کرتا ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -