محکمہ صحت نے کورونا کیسز میں کمی کیلئے سپیشل ایس او پیز جا ر ی کر دئیے

  محکمہ صحت نے کورونا کیسز میں کمی کیلئے سپیشل ایس او پیز جا ر ی کر دئیے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے  - سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں - 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسینیٹ کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ دوسری جانب صوبہ بھر میں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے کارروائیاں تیزکردی گئیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران بلوچ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا ہ۔رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک  ڈینگی کے 30 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -