چڑیا گھر میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق، خاوند زخمی،کاہنہ میں ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،3افراد زخمی

چڑیا گھر میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق، خاوند زخمی،کاہنہ میں ٹریفک ...

  

     لاہور(کرائم رپورٹر)چڑیا گھر میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق، خاوند زخمی، کاہنہ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے سول لائنز کے علاقے میں ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ چڑیا گھر آئی تھی جہاں اچانک درخت میاں بیوی پر گر گیا جس کے نتیجے میں ثوبیہ اور اس کا شوہر صدام شدید زخمی ہو گیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ثوبیہ دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ صدام کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ثوبیہ کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا دوسری جانب کاہنہ کے علاقے رنگ روڈ پر تیزرفتاری کے باعث کیری ڈبہ اور کار آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سیالکوٹ کا رہائشی 45سالہ احسان موقع پر جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -