کرپشن سکینڈل،سابق ڈی پی او رائے ضمیر کی ضمانت میں توسیع

  کرپشن سکینڈل،سابق ڈی پی او رائے ضمیر کی ضمانت میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث سابق پولیس افسر رائے ضمیر کی عبوری ضمانت میں 29 مارچ تک توسیع کردی، گزشتہ روزسابق ڈی پی او رائے ضمیر کی عبوری ضمانت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے،سابق ڈی پی او رائے ضمیر  کافی عرصہ اس کیس میں اشتہاری رہ چکے ہیں،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ رائے اعجاز  اور دیگر افسران پر پرپولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے،ملزمان پر پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔

مزید :

علاقائی -