پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1150حادثات پر ریسپانڈ کیا

  پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1150حادثات پر ریسپانڈ کیا

  

لاہو ر (کرائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے  24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1150ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  746افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 501معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں  اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 558 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 38 مسافر 526 اور 170 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے  اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 279ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 271 متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد 102حادثات میں  119متاثرین کیساتھ دوسرے اورملتان 90 حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1254متاثرین میں 996مرد اور258خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 240فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور625افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ289زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1006موٹر سائیکلز،103آٹو رکشے131موٹر کاریں،39وین13مسافربسیں،32ٹرک اور117دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -