قصور: مختلف مقامات سے 5لڑکیاں اغواء،پولیس مصروف تفتیش

  قصور: مختلف مقامات سے 5لڑکیاں اغواء،پولیس مصروف تفتیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)قصور کے گردونواح میں پانچ مختلف مقامات سے پانچ لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق داؤ کے کلاں منڈی عثمان والا سے رمضان موچی نے منور موچی کی سترہ سالہ ہمشیرہ ر  کو اغواء کر لیا،الہ آباد سے نور پور جٹاں کے رہائشی حمزہ نے شبیر احمد کی پندرہ سالہ بیٹی  کو اغواء کر لیا،گہلن ہٹھاڑ الہ آباد سے مبارک نے بشیراں بی بی کی سولہ سالہ بیٹی   کو اغواء کر لیا،کوٹ تاج کنگن پور سے چونیاں کے رہائشی ارشد موچی نے منشاء موچی کی پندرہ سالہ بیٹی   کو اغواء کر لیا،وٹو چوک چونیاں کی رہائشی سکینہ بی بی نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو بتایا کہ میں اپنی ہمشیرہ  کے ساتھ جار ہی تھی کہ لاہور کے رہائشی مرتضی نے میری ہمشیرہ   کو اغواء کر لیا۔پولیس مصروف  تفتیش ہے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -