برجیس طاہر کی عبوری درخواست ضمانت میں 31مارچ تک توسیع

 برجیس طاہر کی عبوری درخواست ضمانت میں 31مارچ تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے  مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر کی عبوری درخواست ضمانت میں 31مارچ تک توسیع کر دی    لیگی رہنما برجیس طاہر نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی وکیل نے موقف اختیارکیاکہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق سیاسی مصروفیات کے باعث برجیس طاہر پیش نہیں ہو سکتے عدالت سے استدعاہے کہ برجیس طاہر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی  نیب نے برجیس طاہر کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کی انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -