نشتر کالونی،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرڈالا

  نشتر کالونی،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے حجام کی دکان میں گھس کر فائرنگ کر کے نوجوان قتل کردیا اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے دیو کلاں میں نامعلوم افراد نے حجام کی دکان میں بیٹھے ریاض پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ریاض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولیس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -