افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سی سی پی او

  افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سی سی پی ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں سکریننگ ٹیسٹ کا مقصد پولیس افسران کی قابلیت اور کارکردگی کے معیار کو جانچنا اور موازنہ کرنا ہے  ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس کے اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے ماتحت افسران کی قابلیت جانچنے کے تحریری سکریننگ ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا سربراہ لاہورپولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں امیدواروں کے امتحانی مرکز کادورہ کرکے امتحانی عمل کا جائزہ لیا ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ڈی ایس پی ریحان جمال اور دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے سکریننگ ٹیسٹ میں شریک امیدواروں سے گفتگو کی انہوں نے امتحان میں کامیابی کے لئے امیدواروں کی حوصلہ افزائی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور نے سی سی پی او لاہور کو سکریننگ ٹسٹ کے مختلف مراحل بارے بریفنگ دی۔ 

۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور اور ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر تحریری امتحان کو شفاف بنانے کیلئے خود موجود د رہیاور مسلسل نگرانی کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق سکریننگ ٹیسٹ میں لاہور پولیس کے تین ڈویعن کے اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے مجموعی طور پر 1482افسران نے شرکت کی جن میں اقبال ٹاون، صدر اور سٹی ڈویعن،اے وی ایل ایس، سی آئی اے،لیگل برانچ،ایم ٹی سٹاف،سکیورٹی ڈویعن اور انوسٹی گیشن سمیت مختلف شعبہ جات کے افسران شامل شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -