ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز،موٹر سائیکلوں،گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز،موٹر ...

  

        لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا  تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی میں ڈاکو عاصم گھر میں گھس کر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ70 ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے نصیر آباد کے علاقے میں ڈاکو کبیر احمد اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، گڑھی شاہو کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو اشرف سے گن پوائنٹ پر30ہزار روپے نقدی و موبائل فون، ہنجروال کے علاقے میں مسلح ڈاکو عاطف سے70ہزار روپے و موبائل، فیکٹری ایریا کے علاقے ڈاکو افتخار اور فیملی سے1لاکھ 20ہزارروپے و موبائل، اقبال ٹاؤن میں مسلح ڈاکو طاہر سے 1 لاکھ 40ہزارروپے اور موبائل، شادباغ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر یاسر سے 80ہزار اور موبائل، نواں کوٹ سے ڈاکو عاقب سے60ہزار نقدی اور موبائل، شادمان میں خالد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 55ہزار نقدی اور موبائل، لاری اڈا سے ڈاکو گن پوائنٹ پر شہزاد سے 50ہزار نقدی اور موبائل، اقبال ٹاؤن اور ڈیفنس اے سے گاڑیاں اور شیراکوٹ، داتا دربار اور سندر کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئی۔

مزید :

علاقائی -