مریدکے میں پولیس مقابلہ، ڈاکو موٹر سائیکل، اسلحہ چھوڑ کر فرار

مریدکے میں پولیس مقابلہ، ڈاکو موٹر سائیکل، اسلحہ چھوڑ کر فرار

  

مریدکے(نامہ نگار)مریدکے نارووال روڈ پر ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مقابلہ۔ ڈاکو اپنی موٹر سائیکل اور پسٹل چھوڑ کر فرا رتفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دوران گشت اے ایس پی سرکل مریدکے کو اطلاع ملی کہ مریدکے نارووال روڈ پر ٹپیالہ دوست محمد اور چوڑا راجپوتاں کے قریب ڈاکو لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں تو مبینہ طور پر اے ایس پی عبدالحنان فوری موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی دیکھ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی مگر اے ایس پی نے فائرنگ کی پرواہ کئے بغیر ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر گرا دیا جس پر دونوں ڈاکو بائیک اور پسٹل چھوڑ کر رات کے اندھیرے میں چوڑا راجپوتاں گاؤں میں غائب ہو گئے بعدازاں تھانہ صدر پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر ساری رات ڈاکووں کو تلاش کرتی رہی۔ایس ایچ او تھانہ صدر قاسم بشیر کا موقف ہے کہ ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل اور پسٹل پکڑ لی ہے  بہت جلد ڈاکو بھی پکڑ لیں گے۔

مزید :

علاقائی -