بہاولنگر،سیشن کورٹ میں دوگروپوں کی لڑائی،پانچ افراد زخمی

بہاولنگر،سیشن کورٹ میں دوگروپوں کی لڑائی،پانچ افراد زخمی

  

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کوٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا، عدالت میں پیشی پر آئے دو گروپوں میں تصادم اینٹوں اور پتھروں کے آزادانہ استعمال سے پانچ افراد شدید زخمی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیئے گئے، دونوں گروپ لڑائی جھگڑے کے مقدمہ کی سماعت پر عدالت میں پیشی پر آئے تھے پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈی پی بہاولنگر ظفر بزدار نے عدالت میں ہونے والے تصادم پر فوری نوٹس لینے ہوئے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم دے دیا، زخمی ہونے والوں میں اسماعیل، محمد بشیر، محمد منشا ء اور جاوید و دیگر شامل ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، متعدد ملزمان فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -