لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 578ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی واگزار

  لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 578ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(اپنے نمائندے سے)وزیر اعلی کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف بورڈ آف ریونیو پنجاب کا کریک ڈاؤن جاری، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، قصور اور ساہیوال کے اضلاع میں بورڈ آف ریونیو نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی معاونت سے لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کے دوران 1 ارب 92 کروڑ 45 لاکھ روپے مالیت کی 578 ایکڑ 6 کنال کے قریب  سرکاری اراضی واگزار کروالی یہ بات سینئرممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے بتائی۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں 1 ارب 87 کروڑ43 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی 573 ایکٹر 7 کنال سرکاری ارضی، قصور میں 4 کروڑ 75 ہزار روپے مالیت کی 2 ایکٹر 4 مرلے سرکاری اراضی اوکاڑہ میں 44 لاکھ روپے مالیت کی 2 ایکڑ سرکاری اراضی جبکہ ساہیوال میں 50 لاکھ روپے مالیت کی 6 کنال سرکاری ارضی قبضہ گروپوں اور ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی ہے۔ سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے بتایا ہے کہ ابتک 481 ارب92 کروڑ روپے مالیت کی 1 لاکھ90 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔دریں اثناء انہوں نے کلچرل ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ثقافت مہمان نوازی، اخلاص امن پسندی اور اعلیٰ اخلاقی روایات کی حامل ہے اور پنجاب کی ثقافت ملکی وحدت  کے تمام رنگوں کو اپنے اندر سمونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب  کلچر ڈے کے ذریعے ہماری  ثقافت کے خوبصورت رنگوں کو اجاگرکیاجارہا ہے۔