ڈائریکٹوریٹ تحفظ صارف کونسل نے صارفین کے حقوق کا دن منایا

  ڈائریکٹوریٹ تحفظ صارف کونسل نے صارفین کے حقوق کا دن منایا

  

لاہور (خصوصی رپورٹر) دنیا بھر میں 15مارچ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ تحفظ صارف کونسل پنجاب نے ہر سال کی طرح اس سال بھی صارفین کے حقوق کا عالمی دن 15مارچ، پنجاب بھر میں بھرپور طریقہ سے منایا۔ اس سلسلے میں ہمدرد پبلک سکول،ماڈل ٹاؤن کے ساتھ مل کر صارف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ مزید پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے تعاون سے حمید نظامی ہال میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالب علموں نے بھر پور شرکت کی۔ اسی طرز پر ضلعی صارف تحفظ کونسلز نے بھی اپنے متعلقہ اضلاع میں مختلف آگاہی پروگرام مرتب کیے جس میں عوام نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -