معاشی بہتری کیلئے اصلاحات ضروری

  معاشی بہتری کیلئے اصلاحات ضروری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) جنرل سیکرٹری آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن و نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران لاہور شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ ملکی معاشی حالات کو بحران  سے نکالنے کیلئے جدید اصلاحات کی بنیاد رکھی جائے۔ حکومت  ٹیکس کی شرح کاروباری توازن کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے تشکیل دے۔ ٹیکس ریکوری میں جدید نظام تشکیل دے کر ملک میں ٹیکس تناسب بزنس سیکٹر سے مشاورت اور باہمی آہنگی سے مرتب کیا جائے۔ پاکستان میں ٹریڈنگ کے وسیع ترین کاروباری مواقعوں کو ملکی معیشت کی ترقی میں معاون بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر معاشی اصلاحات لائی جائیں۔ قوم میں اعتماد اور امید کی فضا پیدا کرکے ہی بحرانوں میں گھری معیشت کو مشکلات سے پار لگایا جاسکتا ہے۔ عوام اور تاجر کمیونٹی کو سازگار حالات فراہم کرکے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔ ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے  نکلنے کیلئے جدید طرز پر بزنس فرینڈلی پالیسیز فراہم کی جائیں۔ بزنس کمیونٹی کے ساتھ حکومت کے ہمدردانہ رویئے غربت مہنگائی بے روزگاری معاشی ناہمواری کے ناسور کا قلع قمع کرسکتے ہیں۔  معاشی خوشحالی کیلئے تاجر دوست پالیسیاں اور موثر سبسڈیز کامیابیوں کے دروازے کھول سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -