سیاسی مفادات کا کھیل ملکی مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک،میاں عتیق الرحمن

سیاسی مفادات کا کھیل ملکی مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک،میاں عتیق الرحمن

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی معاشی  مسائل اور مشکلات کو نظر انداز کرنے اور سیاسی مفادات کی رسہ کشی کا کھیل ملکی معاشی مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ بازاروں مارکیٹوں سے بھاری ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کے بعد بھی تاجر برادری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور مسائل میں گھری ہوئے ہیں۔ تجارتی مراکز میں مسائل کے انبار اور عدم توجہی کی لاتعداد مثالیں حکام بالا کی توجہ کے منتظر ہیں۔ کمزور ترین سطح پر کھڑے کاروباری حالات کو وینٹی لیٹر سے اتارنے اور ملک میں حقیقی تبدیلی خوشحالی  کیلئے بزنس سیکٹر کو مسائل سے خلاصی دلانا  انتہائی ناگزیر ہے۔ تاجروں کو محرومیوں مایوسیوں کے تاریک حالات سے نکال کر ملک میں معاشی بہتری کی امید اور امکانات روشن کئے جائیں۔ کاروباری طبقے پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرکے عالمی اقتصادی منظرنامے میں پاکستان کے تاجر صنعتکار اور سرمایہ کار ٹریڈر کو بزنس فرینڈلی سکیم اور پالیسیاں دی جائیں۔ مہنگائی کے بے قابو جن کو بوتل میں بند کیا جائے۔ معاشی بحران ملک میں صنعت و تجارت کی رہی سہی کسر کا بھی جنازہ نکال دے گا۔ ملکی کاروباری برادری کو مسائل سے نکالنے کیلئے قومی قیادت ملکی معاشی بحران کیلئے سنجیدہ ترین اقدامات کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -