چائلڈ بیورو میں سپورٹس گالا

  چائلڈ بیورو میں سپورٹس گالا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے لیے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ڈائریکٹر پروگرام، ڈائریکٹر ایڈمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سپورٹس گالا میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کے علاوہ ضلعی دفاتر میں مقیم بچے شرکت کر رہے ہیں۔سپورٹس گالا میں بچوں اور بچیوں کیلئے رسہ کشی، بوری ریس، چاٹی ریس، میوزیکل چیئر اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات کابھی خاص خیال رکھا جاتا ہے جو بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -