مختلف مقامات سے 12شکاری و کاروباری گرفتار اور جرمانے

  مختلف مقامات سے 12شکاری و کاروباری گرفتار اور جرمانے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری وسیکرٹر ی جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہدزمان کی صوبہ پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکاریوں کیخلاف بلاخوف و خطر عدم برداشت کی پالیسی کے پیش محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب ڈائریکٹر جنرل ملک ثناء  اللہ خان کی زیر قیادت انتہائی سرگرم عمل ہےاور جہاں کہیں بھی خواہ جنگل ہوں یا میدان، پہاڑ ہوں یا ریگستان، دریا ہوں یا بیابان معصوم جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار ا ور کاروبار اور ناجائز پکڑ دھکڑ کی کوئی اطلاع موصول ہوتی ہے بلاتفریق فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے محکمہ کے چاق و چوبند دستے قلیل وسائل کے باوجودبروقت وہاں پہنچتے ہیں اور ایسی ہی متعدد کارروائیوں کے دوران صوبہ کے مختلف مقامات سے 12غیر قانونی شکاری و کاروباری گرفتار، ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے جرمانہ وصول۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع جھنگ راؤ طارق شہاب نے وائلڈلائف انسپکٹر قمر رحمان، غلام نبی، محسن علی اور عابد علی ڈرائیور کے ہمراہ ہیڈ تریموں کی ڈاؤن سٹریم میں مرغابی کے غیر قانونی شکار میں مصروف ایک پارٹی کا تعاقب کرکے چار شکاریوں کو موقع پر آلات شکار سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ان کا ایک ساتھی کشتی میں سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالانات مرتب کرکے فوری طور پر جوڈیشل مجسٹریٹ جھنگ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے چاروں ملزمان کو مجموعی طورپر چالیس ہزار روپے جرمانہ کیا اور مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کردئیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ڈیرہ غازی خان ریجن نوید طارق کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف نے ڈیرہ غازی خان شہر سے چکوروں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ایک شخص کو پندرہ زندہ چکوروں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کی درخواست پر کیس کمپاؤنڈ کرکے دس ہزار روپے جرمانہ کیاگیا جبکہ قبضہ میں لی گئی چکوروں کو ڈیر ہ غازی خان چڑیاگھر میں چھوڑ دیاگیا۔ اسی طرح کی چند دیگر کامیاب کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ارشد ناز نے انسپکٹر طالب حسین کے ہمراہ قادر آباد بیراج اور خانکی ہیڈ ورکس سے مرغابی کے سات غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پر پچاسی ہزارروپے جرمانہ کیا۔ مزید برآں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ملتان ریجن محمد حسین گشکوری کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خانیوال نے تحصیل میاں چنوں سے ناجائز شکار بٹیر اور قبضہ تیتر کے چارغیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے محکمانہ معاوضہ کی مد میں ان سے مجموعی طور پرباون ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -