کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے اور اس کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا  کہ حکومت کھاد کی قیمت میں اضافہ واپس اوربلیک مارکیٹنگ کو روکے اور اجو بھی اس میں ملوث ہیں انہیں بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے کھاد کی قیمتوں میں اضافے اور حکمرانوں کی بلیک مارکیٹنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے