بھارت کی انتشار پھیلانے کی کوششیں دم توڑ گئیں،گل محمد 

 بھارت کی انتشار پھیلانے کی کوششیں دم توڑ گئیں،گل محمد 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) بھارت کی خطے میں انتشار کی مذموم سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ پاکستان کی مضبوط حکمت عملی نے ملکی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ بھارت خطے پر اجارہ داری کے خواب ترک کرکے معاشی خوشحالی اور امن عامہ کے حالات کو سازگار بنائے۔ پاکستان نے امن اور زندگی کی سلامتی کیلئے خطے بھر میں مفاہمانہ اور دانشمندانہ کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما  گل محمد مرزا نے ایک بیان میں کی ہے۔ پاکستان رہتی دنیا تک عالمی و قومی سطح پر امن اور رواداری کا پیامبر رہے گا۔ پاکستان اور چائنہ کی مضبوط شراکت داری سے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی۔ بھارت کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی انویسٹمنں ٹ افغانستان کی طرح ہر جگہ برباد ہوجائے گی۔ پاکستان افغانستان ایران چائنہ سمیت خطے کے دیگر ممالک کی یکجہتی بھارت کو ناکام و پسپائی سے دوچار کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -