گھڑ سواری سے متعلقہ کھیلوں کو فروع دیا جائے گا،میجر جنرل آصف حسین
لاہور(پ ر)ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کا اجلاس رینجرز ہیڈ کوارٹرزپنجاب میں ہوا، صدارت چیئرمین ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے کی۔ اجلاس میں ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے عہد یداران اور فیڈریشن سے منسلک کلبوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور گھڑسواری سے متعلقہ کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ چیئرمین ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان نے کھیل میں بہتری کے حوالے سے دی گئی تجاویز کاخیرمقدم کیااور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھڑ سواری سے متعلقہ کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔