حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو بھی مایوس کیا،سجاد نذیر

حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو بھی مایوس کیا،سجاد نذیر

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ اب تو اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت کے بلائے گئے سرکاری فنکشن میں یہ بات کہہ دی ہے کہ ہم آپکی گھسی پٹی تقریریں سننے نہیں بلکہ اپنی تجاویزیں دینے آئے ہیں جہاں حکومت نے پاکستانی عوام کو مایوس کیا ہے تو وہیں پر انہوں نے اوورسیرز پاکستانیوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے وزیراعظم عمران خان سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کیخلاف ہرزہ سرائی کرکے اپنی کوتاہیوں کو نہیں چھپا سکتے وہ جو زبان استعمال کرتے ہیں وہ وزیر اعظم کے شایان شان نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -