عقیدہ ختم نبوتؐ کے دفاع میں علماء دیوبند کا نمایا ں کردار،مولانا انیس

  عقیدہ ختم نبوتؐ کے دفاع میں علماء دیوبند کا نمایا ں کردار،مولانا انیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) شبان ختم نبوت زیراہتمام جامعہ اشرفیہ لاہور میں دس روزہ ختم نبوت کورس کے شرکا ء سے مرکزی امیر مولانا سید انیس احمد شاہ، ممتاز عالم دین مفتی عبدالواحد قر یشی، مولانا شفیع الرحمن، مولانا عبدالحنان مدنی، معروف مذہبی سکالر، طاہر عبدالرزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے قلمی و تحریکی دفاع میں علمائے دیوبند کا نمایاں کردار ہے اس گلشن کوآبادکرنے کے پیچھے لاکھوں کارکنان ختم نبوت کی بے لوث قربانیاں ہیں، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے بغیر ہماری زندگیاں بے مقصد ہیں انہوں نے کہا کہ ظہورامام مہدی رحمۃ اللہ علیہ کا عقیدہ  ہمارے ایمان کا حصہ ہے دریں اثناء  دس روزہ ختم نبوت کورس کے اختتام پرآج جامعہ اشرفیہ میں صبح دس بجے تا ظہرشرکاء کورس میں تقسیم انعامات واسناد کی تقریب ہوگی۔