مائیکرو سافٹ نے نئی طرز کا تعلیمی نظام متعارف کروادیا

  مائیکرو سافٹ نے نئی طرز کا تعلیمی نظام متعارف کروادیا

  

لاہور(پ ر) مائیکرو سافٹ نے COVID کے بعد کی دنیا میں اُن مواقع کے بارے میں جو تعلیم کو ایک نیا تصور دینے کے لیے اساتذہ کے پاس ہیں،ایک معلومات افزا بات چیت کی میزبانی کی۔اس بات چیت کے دوران مائیکرو سافٹ ایجوکیشن انڈسٹری لیڈ،انجیلا نگانگا نے اُن مختلف طریقوں پر اظہار خیال کیا،جن کی مائیکرو سافٹ ایجوکیشن ٹیکنالوجی کی قدر بڑھانے کے لیے ہائی برڈ لرننگ میں معاونت کر رہا ہے۔مائیکرو سافٹ کسٹمر پنجاب گروپ آف کالجز(PGC)  کی نمائندہ خدیجہ عامر،انفارمیشن مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کیCIO اور ڈائریکٹرکان ستینترک اور ایکٹنگ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن مارٹز بلیگر نے ان کا ساتھ دیااور مائیکرو سافٹ ٹیکنالوجیز کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات بتائے۔COVID-19 سے ایجوکیشن فاسٹ بھی متاثر ہوئی۔یونیسف کے مطابق لاک ڈاؤنز اور بندشوں کے باعث اب بھی168 ملین سے زیادہ بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔ان میں سے9 ملین بچے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے ہیں۔اس سطح کا خلل عالمی تعلیمی نظام کی غیر مستقل مزاجی کو  عیاں کرتا ہے۔مستقبل میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود ہمیں  اپنے بچوں تک پہنچنے کے قابل ہونا چاہیئے۔اس مقصد کے پالیسی سازوں کو تعلیم کا نیا رتصور اپنانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -