ٹی سی ایل دراز پر گرینڈ سیل کے ساتھ یوم پاکستان منائے گا

  ٹی سی ایل دراز پر گرینڈ سیل کے ساتھ یوم پاکستان منائے گا

  

لاہور(پ ر)پاکستان کے نمبر ون ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے معروف آن لائن ریٹیلر دراز کے ساتھ اشتراک میں یوم پاکستان2022کے موقع پر 16تا23مارچ تک گرینڈ سیل کا اعلان کیا ہے۔منی ایل ای ڈیز کی تمام رینج QLEDs, 4K UHD LEDs،اسمارٹ اینڈرائیڈ ایل ای ڈیز،اسمارٹ ایئر پریفیوربریواA2،روبوٹ ویکیوم کلینر سیؤا،ساؤنڈ بارز اور ایئر کنڈیشنرز ہفتہ بھر جاری رہنے والی اس گرینڈ سیل میں رعایتی اور آسان اقساط میں دستیاب ہونگے جبکہ صارفین ہر خریداری پر مفت شپنگ اور رعایتی واؤچرز بھی حاصل کرسکیں گے۔یوم پاکستان2022کی سیل کے ساتھ،ٹی سی ایل اپنے قابل قدر صارفین کو خصوصی طور پر دراز پر ناقابل یقین ڈیلز اور خریداری کے بے مثال تجربہ فراہم کرنے کی اپنی میراث جاری رکھے ہوئے ہے۔اس اشتراک سے متعلق ٹی سی ایل پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ماجد نیازی کا کہنا ہے کہ ”ہر سال ٹی سی ایل اور دراز ہماری پوری پراڈکٹ رینج پر خصوصی ڈیلز اور میگا ڈسکاؤنٹ کیلئے اکھٹا ہوتے ہیں،اس یوم پاکستان پر ہمارا مقصد ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے بڑی رعایتوں،مفت شپنگ اور آسان ماہانہ اقساط کی پیشکش کے ذریعے اپنی مصنوعات کو ہر پاکستانی کی پہنچ میں لاناہے۔“دراز پاکستا ن کے ہیڈ آف برانڈ ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ ”ٹی سی ایل کے مسلسل تعاون کے ذریعے ہم نے دراز میں نہ صرف کنزیومر الیکٹرانکس کے سیگمنٹ میں صارفین کا اعتماد حاصل کیا ہے بلکہ فروخت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔

مزید :

کامرس -