دشمن غلط معلومات اور پراپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکتا ہے:جنرل باجوہ

 دشمن غلط معلومات اور پراپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکتا ہے:جنرل ...

  

      راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) کورکمانڈرز کانفرنس نے بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میزائل فائر کرنے کے واقعہ پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی، اس طرح کے خطرناک واقعات محرک کا کام کر سکتے ہیں اور علاقائی امن و اسٹرٹیجک استحکام کو شدید خطرے میں ڈھال سکتے ہیں بھارت کی غلطی کے اعتراف کے باوجود متعلقہ بین الاقوامی فورمز  واقعہ کو سنجید ہ لیں اور بھارتی اسٹرٹیجک اثاثوں کی حفاظت اور حفاظتی پروٹوکول کو  مناسب نگرانی کے تابع  کیاجائے، فورم نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا بھی  اظہار کیا   جبکہ آرمی چیف  نے ہدایت کی کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اور یوم پاکستان پریڈ کے پر امن انعقاد کیلئے جامع حفاظتی اقدامات کویقینی بنایا جائے گا۔آرمی چیف فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور مشن پر مبنی تربیت پر زور دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں 248ویں کور کمانڈر کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اس دوران کانفرنس کو اہم بین الاقوامی و علاقائی پیش رفت، ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال اور مغربی سرحدی انتظام کے رجیم پر جامع بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میزائل فائر کرنے کے واقعہ پر شدید تشویش کے ساتھ جائزہ لیا، میزائل فائرنگ کا وہ واقعہ جسے بھارت نے حادثاتی واقعہ قرار دیا تھا اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی، کور کمانڈرز کانفرنس نے  اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی غلطی کے اعتراف کے باوجود متعلقہ بین الاقوامی فورمز کو واقعہ کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے اور بھارتی اسٹرٹیجک اثاثوں کی حفاظت اور حفاظتی پروٹوکول کو مناسب نگرانی کے تابع کرنا چاہیے۔ کانفرنس میں کہا گیا کہ اس طرح کے خطرناک واقعات محرک کا کام کر سکتے ہیں اور علاقائی امن و اسٹرٹیجک استحکام کو شدید خطرے میں ڈھال سکتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو سراہا جبکہ فورم نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔کانفرنس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اور یوم پاکستان پریڈ کے پر امن انعقاد کیلئے جامع حفاظتی اقدامات کویقینی بنایا جائے۔آرمی چیف فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور مشن پر مبنی تربیت پر زور دیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس

  اسلام آباد(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نئی آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی اور لمز میں اساتذہ اور طلباء سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈا سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں، اس کی شناخت کرکے مشترکہ ردعمل دینے کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کور آف آرٹلری میں ایس ایچ 15آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اس جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جدید ترین گنز کی شمولیت سے رینج، جنگی میدان میں نقل و حرکت اور درستگی کے ساتھ دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھے گی، جس سے یقینی طور پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا، لمز پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد ملک اور فیکلٹی ممبران نے ان کا استقبال کیا۔لمز کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں لمز کے کردار کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان متحرک اور باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالا مال ہے،ترقی کے لیے انسانی وسائل جدت اور ٹیکنالوجی میں ترقی بہت ضروری ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈا سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں جس کی شناخت کرکے مشترکہ ردعمل دینے کی ضرورت ہے تاکہ اجتماعی طور پر اس کا مقابلہ کیا جاسکے۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -