تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا  کوئی تعلق نہیں، ترجمان نیب

تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا  کوئی تعلق نہیں، ترجمان نیب

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب)نے بعض میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں،نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔نیب اس امر کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ اس کے کسی اہلکار کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہوگا۔

 ترجمان نیب

مزید :

صفحہ اول -