الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو سوات  کا دورہ کرنے سے روک دیا

  الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو سوات  کا دورہ کرنے سے روک دیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو سوات کا دورہ کرنے سے روک دیا۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات نے 16 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے مجوزہ دورہ سوات کو روکنے کے لئے نوٹس جاری کردیا، یہ دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، وزیراعظم پاکستان کو ان کے سیکرٹری کے ذریعے نوٹس بھجوا کر آگاہ کردیا گیا،خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نظرثانی شدہ ضابطہ اخلاق کی رو سے کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے والا شخص انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کرسکتے۔ 

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -