حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں متحدہ اپوزیشن کی کشتی میں سوار،تحریک عدم اعتماد پر اتفاق

حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں متحدہ اپوزیشن کی کشتی میں سوار،تحریک عدم ...

  

     لاہور (جاوید اقبال)اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کے اتحادیوں میں وزیراعظم عمران خان اور  وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر عملا  اتفاق ہو گیا ہے تاہم اعلان باقی ہے جو آئندہ 72 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے اس کے لیے مسلم لیگ قاف کے چودھری پرویز الہٰی عثمان بزدار کی جگہ وزیر اعلی پنجاب ہونگے جب کہ مرکز میں نون لیگ کی حکومت بنے گی آئندہ چند روز میں حکومت کے اتحادیوں چودھری برادران ایم۔ کیو ایم اور اپوزیشن  میں معاہدہ ہو جائے گا۔معاہدہ کے ضامن پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری   ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو بھی اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لئے چودھری  برادران نے راضی کر لیا ہے۔پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان۔ ہونے والے معاہدے کے ضامن چوہدری برادران ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری برادران نے حکومت اور اپوزیشن  کے لیے شرط رکھ دی ہے کہ جو بھی ان کا ساتھ حاصل کرنا چاہے انہیں وزارت اعلی کی پگ  چوہدری پرویز کے سر پر  رکھنا ہوگی  ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے چوہدری برادران کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ مسلم لیگ ق وزیراعظم  اور وزیر اعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں اپوزیشن کی مدد کرے تو چوہدری پرویز الٰہی  وزارت اعلی کے مشترکہ امیدوار ہو سکتے ہیں اور انہیں ہر حال میں وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے اس پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اور پی ڈی ایم اس کو تحریری شکل میں لائے۔

اتحادی جماعتیں 

مزید :

صفحہ اول -