پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس میں دو طلبہ تنظیموں کا جھگڑا،3طالبعلم زخمی

    پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس میں دو طلبہ تنظیموں کا جھگڑا،3طالبعلم زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کرائم رپورٹر)رات گئے پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی، طلباء کاایک دوسرے پر آہنی راڈوں سے حملہ،تنظیمی کارکنان آپس میں الجھے۔پولیس کے مطابق تصادم جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں  3 طالب علم زخمی ہو گئے،زخمیوں میں خیام، عاقب اور شاہ زمان شامل، زخمی طالب علموں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تصادم کے دوران تنظیمی کارکنوں نے ایک دوسرے پر بدترین تشدد کیا،کارکنان نے ایک دوسرے پر آہنی راڈوں سے حملہ کیا،تنظیمی کارکنان آپسی معاملات کی وجہ سے آپس میں الجھے کچھ تنظیمی کارکنان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا،زخمی تنظیمی کارکنان کو جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود صورتحال کنٹرول میں ہے۔
پنجاب یونیورسٹی جھگڑا

مزید :

صفحہ اول -