سبی،بم دھماکے میں 4ایف سی اہلکار شہید،6زخمیوں کی حالت تشویشناک

  سبی،بم دھماکے میں 4ایف سی اہلکار شہید،6زخمیوں کی حالت تشویشناک

  

        سبی (آن لائن)بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے سکیورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے شہید اور زخمی ہونیوالے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا زخمی ہونیوالے تمام 6 ہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ 

بم دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -