ملکی مفاد میں جلسے منسوخ کئے جائیں:چودھری شجاعت،جلسے کا مقصد تصادم نہیں:فواد چوہدری

  ملکی مفاد میں جلسے منسوخ کئے جائیں:چودھری شجاعت،جلسے کا مقصد تصادم ...

  

      اسلام آباد(آئی ا ین پی) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے حکومت اور حزب اختلاف سے ملکی مفاد میں جلسے منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی سے متاثر عوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں جبکہ حیرت ہے حزب اختلاف کے مقابلے میں حکومت بھی جلسے کرنے لگ گئی۔ سیاسی افراتفری کا فائدہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کو ہو سکتا ہے۔ سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا کہ دونوں فریقین کارکنان کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ مت دکھائیں جبکہ جمہوریت کی پاسداری کے لیے ہار اور جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر ووٹنگ میں حصہ لیں۔

چودھری شجاعت 

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے اور عوام کی رائے ہمارے لئے مقدم ہے، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں۔ فواد چودھری نے چودھری شجاعت حسین کی جانب سے جلسے منسوخ کرنے کی اپیل کے جواب میں کہا کہ چودھری شجاعت حسین صاحب رائے شخصیت ہیں، وزیر اعظم نے چودھری صاحب کو ہمیشہ عزت دی، ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے اور عوام کی رائے ہمارے لئے مقدم ہے، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن پر امن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اس جلسے کو بھی خوش آمدید کرتے ہیں اور ہر طرح کی سہولت دیں گے، جمہوریت میں عوام کی رائے اصل فیصلہ ہے اور جلسے اس رائے کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

 فواد چودھری 

مزید :

صفحہ اول -