مسجد نبوی ؐ  میں 12سال سے کم  عمر بچوں کا داخلہ عارضی طورپربند

  مسجد نبوی ؐ  میں 12سال سے کم  عمر بچوں کا داخلہ عارضی طورپربند

  

مدینہ منورہ(آئی این پی) مسجد نبوی ؐ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخل ہونے پرعارضی طورپرپابندی عائد کردی گئی۔مسجد نبویؐ  کے امورکے نگران محکمے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد نبوی ؐ اوراس کے احاطے میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کوداخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پابندی عارضی طورپرعائد کی گئی ہے۔محکمے نے 12 سال سے کم عمر بچوں پرعارضی پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیوز میں بچوں کومسجد نبوی ؐ میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے مسجد نبوی ؐ تقدس کا برقرار نہ رکھنے پروالدین کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 

مسجد نبوی

مزید :

صفحہ اول -