الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پراعظم سواتی کو 50ہزار جرمانہ

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پراعظم سواتی کو 50ہزار جرمانہ

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں وفاقی وزیر اعظم سواتی کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کو جرمانہ کیا ڈی ایم او مانسہرہ حیات اللہ جان مروت نے وفاقی وزیر محمد اعظم خان سواتی پر 50000 جرمانہ کیا۔ ڈی ایم او نے 17 مارچ تک جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے اور رسید پیش کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو سخت تنبیہ بھی کی کہ اگر دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی کے لئے کیس بھجوایا جائیگا۔

اعظم سواتی 

مزید :

صفحہ اول -