وزیراعظم کل کو یہ کہیں گے عوام کے جان و مال کا تحفظ بھی انکا کام نہیں 

   وزیراعظم کل کو یہ کہیں گے عوام کے جان و مال کا تحفظ بھی انکا کام نہیں 

  

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی،بیروز گاری سے نجات دلانا عوام کے بنیادی استعمال کی چیزوں کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے اور بطور وزیر اعظم آپکی بھی یہ ذمے داری ہے کہ آپ ان سب چیزوں کو چیک کرتے رہیں بطور اپوزیشن لیڈر وہ خود یہ کہتے رہے ہیں کہ اگر ٹماٹر آلو،چینی آٹا گھی وغیرہ کی قیمتیں بڑھیں تواس کی ذمے داری کپتان یعنی وزیر اعظم پر عائد ہوتی ہے تو اب وہ کیوں اپنی ان ذمے داریوں سے بھاگ رہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم ہر چیز کی قیمت کو چیک کرنا عوام کو ریلیف دینا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حاکم وقت کا کام ہوتا ہے آج وہ آلو ٹماٹر کی قیمتوں کو چیک نہ کرنے کی ذمے داری سے بھاگ رہے ہیں تو کل کو وہ یہ کہیں گے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا وزیر اعظم کا کام نہیں ہے۔

میاں افتخار حسین 

مزید :

صفحہ اول -