پشاور بار انتخابات،انصاف لائرز فورم نے نامزدگی فارم جمع کردیئے 

  پشاور بار انتخابات،انصاف لائرز فورم نے نامزدگی فارم جمع کردیئے 

  

 پشاور(نیوز رپورٹر) انصاف لائرز فورم کے پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار علی زمان خان ایڈووکیٹ نے انصاف لائرز فورم کے ضلعی، صوبائی اور مرکزی قائدین کے ہمرا ہ نامزدگی فارم جمع کیے اور الیکشن کے لیے لائحہ عمل تیار کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر سعد اللہ خان مروت، چیئرمین الیکشن کمیٹی ھائی کورٹ اور مرکزی نیشنل ایڈوائزری کونسل پاکستان کے ممبر محمد اجمل خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان، شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مرکزی سیکرٹری جنرل،کمیٹی ممبران سیف اللہ خلیل،محمد عمیر،عدیل بٹ /کبیر خٹک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، امجد نواز,جنید شنواری،تاجدار فیصل میناخیل،ملک آصف ضیا، ارشد علی نوشہروی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ظفرارمڑ، عنایت وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -