عوامی مسائل کو حل کنرے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں:شاہ محمد وزیر
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور دوسری سہولیات ذندگی کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا ئینگے موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اتر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا بشمول ضم اضلاع کے عوام کے بہتر مفاد اور فلاح و بہبود زندگی کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نیابت میں مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں اور پی کے 89 میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جسے بروقت مکمل کیا جائیگاان کی تکمیل سے لوگوں کے بہت سے مسائل ہوجائینگے اور علاقے کی محرومیاں اور پسماندگی دور ہوجائیگی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں کسی کی حق تلفی نہیں ہوتی کرپشن سے پاک پاکستان موجودہ حکومت کا منشور اور ویژن ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں کی پسماندگی اور محرومیوں کو دور کرکے تمام تر سہولیات سے آراستہ کرینگے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کارکردگی کی بنیاد پر وفاق اور صوبوں میں کلین سویپ کرکے بھر پور عوامی جماعت بن کر سامنے آئیگی۔