پولیس کی کارروائی،تالہ توڑ گروہ بے نقاب،4 گرفتار

  پولیس کی کارروائی،تالہ توڑ گروہ بے نقاب،4 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے تالہ توڑ گروپ کو بے نقاب کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ لاکھوں روپے مالیت کے تین تولہ طلائی زیورات، موٹر سائیکل، نقدی، پانچ عدد مسروقہ موبائل فونز، اسلحہ، آرٹیفیشل جیولری اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ پشاور کے نو احی علا قے شاہ  پور میں گھر وں اور دکا ندو ں کے تا لے توڑ کر گھرو ں سے نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کر نے کی وارداتو ں میں اضا فہ اور ان میں ایف آ ئی آر درج نہ کر انے پر آفسرا ن بالا کو شکایت موصول ہو ئی جس پر پولیس نے کاروا ئی  تالہ توڑ گروپ کے چار ملزمان مہران، سلمان، حماد اور اسامہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ اشیاء کا لین دین کرنے والے ریسیور کی بھی نشاندہی کی ہے جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات، نقد رقم، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرنے سمیت اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -